ٹھیکریوالہ(شاہد مقرب)این اے 100 میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی پوزیشن مستحکم،الیکشن کمپین شروع کرنے سے عوام کی الیکشن میں دلچسپی بڑھنے لگی،تفصیلات کے مطابق پی پی 108میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور میاں اجمل 8آصف کی حلقہ میں الیکشن کمپین سے عوام میں الیکشن کی دلچسپی بڑھنے لگی ،ہر جگہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا گرم جوشی سے استقبال کیا جا رہا ہے گلی محلوں میں انفرادی طور پرشہریوں سے ملنے سے بھی کارنر میٹنگز کا ماحول بن جاتا ہے ہر گھر میں مسلم لیگ ن کا منشور پہنچانے کیلئے امیدوار اور کارکن ایک ہو کر بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ اپنے قائد میاں نواز شریف کی پاکستان کیلئے خدمات اور حلقہ میں اپنی خدمات کو عوام تک صحیح طریقے سے پہنچایا جائے جیتنے کے بعد اپنے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی عوام کو آگاہ کیا جار ہاہے کہ عوام کی بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا حلقہ کی ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس سے عوام میں مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا ثنا اللہ اور میاں اجمل آصف کی پوزیشن مستحکم ہو رہی ہے ۔
