ساہیانوالہ(نامہ نگار)چک جھمرہ مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کی فلیکسز کے ساتھ لوٹے باندھ دیے گئے انتخابات سے ایک دن پہلے ایسی حرکتوں سے بدامنی پیدا ہوسکتی ہے واقع کے مطابق این اے 95 کے علاقہ جھمرہ شہر میں شر پسند عناصر نے استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ن کے فلیکسز کیساتھ گزشتہ رات لوٹے باندھ دیے ہیں دوسری جانب سیاسی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اسی حرکات سیاسی سوجھ بوجھ والے نہیں کرسکتے یہ صرف عوام میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش ہے جو کامیاب نہیں ہوگی عوام کل 8 فروری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق ووٹ کاسٹ کریںگے۔
