37

این اے99′ پی پی107 میں (ن) لیگ کے جلسوں کی دھوم

ڈجکوٹ(نامہ نگار ) ن لیگ کے حلقہ میں درجن سے زائد جلسے ، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر جلسہ گاہوں میں امڈ آیا ، سابق چئیرمین سید بلال حسین شاہ نے بھی عوامی مقبولیت ثابت کر دی ان کی آواز پر عوام نے لبیک کہتے ہوئے جلسوں میں جوق در جوق شرکت کی، خالد پرویز گل اور میاں قاسم فاروق کے حق میں عوام نے فلک شگاف نعرے لگائے ۔ تفصیل کے مطابق سابق چئیرمین میونسپل کمیٹی ڈجکوٹ سید بلال حسین شاہ، رانا خاور فاروق ،رانا رضوان علی، چوہدری بلال گجر اور ملک غلام رسول ن لیگ کی انتخابی مہم کو کامیاب ترین بنانے کے لئے متحرک ہوچکے ہیں گزشتہ روز چوہدری رمضان جانی گروسر والے ، چوہدری بلال گجر اور ملک غلام رسول خان اصلی شیروں کے ساتھ میدان میں آگئے عوام اصلی شیروں کو دیکھنے کے لئے بے تاب نظر آئی شیروں کے ساتھ مسلم لیگ ن کے نعروں سے شہر کے چکر لگائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں