67

ایڈمن آفیسر،سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض انجم کا اعزاز

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایڈمن آفیسرڈپٹی کمشنرآفس،سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے عیدالاضحی کے موقع پر شہرمیں مختلف مقامات پر چیکنگ کی اورمنافع خورمافیا کیخلاف سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے انہیں بھاری جرمانے کئے گئے،موصوف عیدالاضحی کے تینوں دن اور بعدازاں بھی متحرک رہے اوربیسٹ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا،ڈپٹی کمشنرفیصل آباد عبداللہ نیئرشیخ نے ایڈمن آفیسر،سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا ہے،عوامی سماجی حلقوں نے بھی سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم کی شاندار کارکردگی کوسراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں