48

ایڈیشنل سیشن جج چنیوٹ نے زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا

چنیوٹ(نامہ نگار)زیادتی کیس/ عدالتی فیصلہ،جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج چنیو ٹ سعد سلیمان نے مقدمہ کا فیصلہ سنایاملزم سرفراز کو 10 سال قید, 1 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ کی سزائیں سنائی گئیں ملزم سرفراز نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خاتون سے جنسی زیادتی کی تھی ملزم سرفراز کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ 270/22 بجرم 452/376i ت پ درج تھا اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ عمران احمد ملک کا کہنا تھا کہ چنیوٹ پولیس کی بہتر انوسٹی گیشن کی بدولت ملزم پر جرم ثابت ہوگیاجدید طریقہ تفتیش, ہیومن انٹیلیجنس کی بدولت مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں