16

ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے برآمدی صنعتوں کے مسائل حل کرنا ہونگے

فیصل آباد(پ ر) آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈاپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (APBUMA ) کے وائس چیئر مین کیپٹن فاروق خاں نے کہاہے کہ وطن عزیز کوترقی وخوشحالی کی منزل پرگامزن کرنے کیلئے ایکسپورٹ بڑھانے کیساتھ ساتھ اسکے لئے ایکسپورٹ کلچر بنانااور برآمدی صنعتوں کے مسائل کرنا ہونگے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی روکی ہوئی ہے جسکی وجہ سے ایکسپورٹروں کو سرمائے کی قلت کا سامنا ہے ڈالر کی ونچی اڑان کے دوران اور روپے کی بے قدری کی وجہ سے مہنگائی کو پر لگے ۔ ملک کاصنعتکار اورایکسپورٹر اس وقت جس قدر پریشان ہے و زیر اعظم میاںمحمد شہبا شریف، وزیر خزانہ اور ملک کے پالیسی میکروں کو اس کے حل کیلئے سنجیدگی سے توجہ دینا ہوگی اگرحکومت نے ملک کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے سے گریز کیا تو عالمی منڈیوں تک رسائی سمیت اسکے ہر سطح پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے کیپٹن فاروق خاںنے کہاکہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور فیصل آباد کے تاجر و صنعتکار ملکی معیشت اور سرکاری محاصل کی ادائیگی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اگر حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو ریلیف دے توایکسپورٹ میں اضافہ اوربے روز گاری کا یقینی خاتمہ ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں