فیصل آباد(پ ر) چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبر چوہدر ی امتیاز ورک نے کہا کہ جب تک ہم ایک قوم نہیں بنیں گے ، ملک کا درد محسوس نہیں کریں گے ہم مشکلات سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتے ، سیاستدانوں پر بھاری ذمہ د ا ری عائد ہوتی ہے کہ وہ کچھ وقت کیلئے اپنی سیا ست کو قرنطینہ میں رکھیں اور قوم کو ساتھ لے کر ملک کو گھمبیر چیلنجز سے باہر نکالیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایسے لاکھوں لوگ موجود ہیں جنہیں خدا کی ذات بے پناہ وسائل دے رکھے ہیں۔
46