33

ایک لاکھ سے زائد آبدی کیلئے مفت آٹے کا صرف 1پوائنٹ’ عوامی مشکلات میں اضافہ

مکوآنہ(نامہ نگار)ایک لاکھ سے زائد آبادی کے علاقے کیلئے مفت آٹے کا صرف ایک پوائنٹ بنایا گیا جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا اہلیان علاقہ کا مفت آٹا پوائنٹ میں اضافے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مکوآنہ اورگردونواح کی آبادی ایک لاکھ سے زائد ہے مگر مفت آٹے کاپوائنٹ ایک ہونے کی وجہ سے دور دراز کے دیہاتوں کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور لوگ مفت آٹا لئے بغیر واپس جانے لگے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مکوآنہ میں مفت آٹے کے پوائنٹ کو بڑھایا جائے تاکہ لوگ باآسانی حکومت کی طرف سے مفت آٹا کا ریلیف حاصل کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں