فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈا ئریکٹوریٹ آف فارم اور سینئر ٹیوٹر آفس کے زیر اہتمام گڑ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں گڑ سے بنی ہوئی مصنوعات شائقین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔ میلے کا افتتاح زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں اور یو ایس ڈی اے کی انٹرنیشنل پروگرام سپیشلسٹ جیسیکا مجتبیٰ نے کیا جبکہ اس موقع پر انٹرنیشنل پروگرام سپیشلسٹ USDA عصمت رضا، سینئر ایڈوائزر امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی امداد ڈاکٹر مبشرہ مقدس، ایم آر ایل کے ماہر ڈاکٹر جیسن سنڈہل، ڈاکٹر واین جیانگ،پرنسپل آفیسر پبلک ریلیشنز اینڈ پبلیکیشنز ،پروفیسر ڈاکٹر جلال عارف، ڈائریکٹر فارمز ڈاکٹر محمد صفدر علی، سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر شوکت علی ،ڈاکٹر رائے آصف، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز ڈاکٹر ندیم عباس، چیف ہال وارڈن ڈاکٹر ہارون زمان، کیبی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر صبیان فارس و دیگر بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاںنے کہا کہ نوجوانوں کو مشرقی روایات اور دیہی ثقافت سے روشناس کروانے کیلئے میلے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
30