40

ای پنشن کا آغاز ‘ ریٹائرڈ ملازمین کی سنی گئی

لاہور(بیوروچیف) اکاؤنٹنٹ جنرل پنجا ب کی جانب سے سرکاری ملازمین کو گھر بیٹھے پنشن کی ادائیگی کے سلسلے میں شروع کیا جانے و ا لا ای پنشن پائلٹ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوگیا ہے جس کے بعدای پنشن کا دائرہ کار پور ے صوبے تک پھیلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس پاکستان مقبول احمد گوندل نے پاکستان پھر کے سرکاری ملازمین کو ای پنشن کے سہولت فراہم کرنے اعلان کیا ہے ۔ اے جی آفس لاہور میں ای پنشن پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس پاکستان مقبول احمد گوندل نے کہا کہ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب سید عمار نقوی نے خدمات کا نیا معیار قائم کیا ہے اوران کی کی محنت کے ثمر ات پورے پاکستان تک پہنچیں گے۔انہوںنے کہا کہ سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر کی جانے والی ادائیگیاں کسی پر احسان نہیں بلکہ یہ ان کی عمر بھر کی ملازمت کا ثمر اوران کاحق ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا اوراس ضمن میں خدمات کی فراہمی کااعلیٰ معیار قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔تقریب میں بتایا گیا کہ ای پنشن پائلٹ پراجیکٹ سکول ایجوکیشن لاہور سے شروع کیا گیا جس میںکامیابی کے بعد اسے صوبے بھر میں سکول ایجوکیشن تک پھیلایا جا رہاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں