36

اے سی بھوآنہ کا سبزی وفروٹ منڈی چنیوٹ کا دورہ

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنرفیصل عباس مانگٹ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنربھوانہ مہتاب احمد خان نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کے ہمراہ سبزی منڈی چنیوٹ کا دورہ کیا اور مختلف شیڈز میں جاکر پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کی مانیٹرنگ کی،انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کو بولیوں کے عمل کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر عمل شفاف اور طے شدہ طریقہ کارکے مطابق ہونا چاہیے دکانداروں کے پاس ریٹ لسٹ کی موجودگی اور اس کے مطابق پھل وسبزیوں کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے منڈی میں صفائی کا اعلیٰ معیار قائم رکھنے کی بھی تاکید کی۔اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے پھلوں وسبزیوں کی مقدار اور بولیوں کے طریقہ کارسے آگاہ کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں