15

اے سی جڑانوالہ کا فری آٹا کی فراہمی کے سنٹرز کا دورہ

جڑانوالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ شوکت مسیح سندھو نے رمضان سپیشل پیکج کے تحت فری آٹا کی فراہمی کے لئے سنٹرز کا ہنگامی دورہ کیا سہولت بازار کے علاوہ یوٹیلٹی سٹورز میں قائم ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر گئے اور فری آٹا کی فراہمی کے عمل کو چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود خواتین و مردحضرات سے گفتگو کرکے انتظامات اور آٹا ملنے کے بارے میں دریافت کیا اور بغیر چپ والے شناختی کارڈ کے حامل اہل مرد وخواتین کی سہولت کے لئے الگ سے ڈیسک قائم کرا دیئے۔انہوں نے کہا کہ سامنے آنے والے دیگر معمولی مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے متحرک ہیں۔انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹرڈ خواتین ومرد کے لئے سایہ دار انتظار گاہ بنانے کا حکم دیا اور پینے کے پانی کی وافر فراہمی کے لئے ہدایات جاری کیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں