سرگودھا (بیوروچیف) اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز نے سپیشل برانچ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کر تے ہوئے زائد قیمتوں پر کھاد فروخت کرنے پر مختلف ڈیلرز کو مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کیاجبکہ زخیرہ اندوزی پر ایک دکان کو سیل کر دیا۔ ا نہوں نے دکانداروں کو تنبیہہ کی کہ وہ مقرر کردہ قیمتوں پر کھاد کی فروخت کو یقینی بنائیں ورنہ ان کیخلاف سخت کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔
29