ساہیانوالہ(افضال تتلہ)اسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ کا اپنا دفتر بھی سائلین کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر نظر آرہا ہے دور دراز کے دیہاتوں سے آنے والے سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سائلین کا مسائل کو بھی حل کروانے کا مطالبہ، سروے رپورٹ کے مطابق اسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ کے سرکاری دفتر میں آنے والے سائلین کے بیٹھنے کے لئے مختص کیے جانے والی جگہ پر بینچ رکھنے تو درکنار اس شیڈ کا کام بھی کئی سال سے ادھورا ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور عوام موسم کی شدت میں بھی درختوں اور دیواروں کے سایہ میں کھڑے ہوکر انتظار کرنے کی کوفت سے گزرتے ہیں دوسری جانب اسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں سائلین کے لیے پینے والے صاف پانی کی کمی بھی دیکھنے کو مل رہی ہے پینے کے پانی کے لیے رکھے گے واٹر کولر میں کئی دنوں سے پانی نہیں ڈالا گیا کولر کے اوپر گرد کی تہہ جمی ہوئی ہے اسی طرح کولر کے ساتھ پڑا ہوا گلاس بھی ناقابل استعمال ہوچکا ہے جبکہ واش رومز کی صاف ستھرائی کا ناقص انتظام ہونے کے ساتھ ساتھ ہینڈ سینٹائزر تو درکنار ٹائلٹ کے استعمال کے بعد ہاتھ دھونے کے لیے صابن تک میسر نہیں سائلین نے سروے ٹیم کو بتایا ہے کہ بارش اور کسی بھی طرح کی موسمی شدت سے بچنے کے لیے اسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ کے دفتر میں عوام کے لیے کوئی بھی محفوظ جگہ مختص نہیں کی گئی سائلین کا کہنا ہے کہ اسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ کو چاہیے کہ وہ اپنے دفتر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
