44

اے سی کمالیہ انعم فاطمہ کا آٹا سیل پوائنٹ کا وزٹ

کمالیہ(نامہ نگار) اے سی کمالیہ انعم فاطمہ کا آ ٹا سیل پوائنٹ کا وزٹ آٹے کی فراہمی کو بلا تعطل یقینی بنا رہے ہیں. انعم فاطمہ. تفصیل کے مطا بق ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عدنان ارشاد کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹر یٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ انعم فاطمہ نے کلمہ چوک میں قائم سستا آٹا سیل پوائنٹ کا وزٹ کیا اور عوام کو آٹا فراہم کرنے کے عمل کی نگرانی کی. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ انعم فاطمہ نے کہا ہے شہر اور گردونواح میں سستے آٹے کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں. اس مقصد کے لئے مختلف علاقوں میں قائم آمسستا آٹا سیل پوائنٹس کا سرپرائز وزٹ جاری رہے گا. عوام کی فلاح وبہبود اور فرائض کی انجام دہی میں سستی بالکل بھی برداشت نہیں کی جائے گی. ہمیں عوام کے مسا ئل کو حل کرنے اور علاقہ میں امن و امان کی فضا بر قرار رکھنے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں