کمالیہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا محکمہ فوڈ کی ٹیم کے ہمراہ مضر صحت دودھ فروخت کر نے والوں کے خلاف آپریشن، ستر لیٹر دودھ ضا ئع کروا دیا، ہزاروں روپے جرمانہ۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ڈاکٹر انعم فاطمہ محکمہ فوڈ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم کے ہمراہ منڈی موڑ کمالیہ کے قریب ایک دودھ شاپ کو چیک کیا جو کہ ناقص پایا گیا۔ موقع پر کاروائی کرتے ہوئے دوکاندار کا ستر لیٹر دودھ ضائع کروادیا اور موقع پر دو ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔ اسی دوران انہوں نے ایک برائلر گوشت کی دوکان پر بھی قیمتوں کو چیک کیا جو کہ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت پر گوشت فروخت کررہا تھا۔ اس کو تین ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کاروائی کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء کے فروخت کے عمل کو یقینی بنائے۔ انہیں کسی صورت رعایت یا معاف نہیں کیا جائے گا۔ حکومت نے جو قیمت مقرر کی ہے وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہے جبکہ چند عناصر اپنی من مرضی کرتے ہوئے قیمتوں کو بڑھا کر مصنوعی مہنگائی کا موجب بن رہے ہیں۔ علاقہ سے ایسے عناصر کے خاتمے تک ہمارا یہ آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا۔
35