کمالیہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر و ریٹرننگ آفیسر پی پی 123 غزالہ یاسین چدھڑ نے جنرل الیکشن کے حوالہ سے پاک فوج کے دستے کے ہمراہ سیکورٹی سمیت کیمپ سایٹس کا معائنہ کیا انہوں نے آئندہ جنرل الیکشن کے حوالہ سے سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے لیے ہر ادارہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا، الیکشن ڈیوٹی آئینی و قومی فریضہ ہے، کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، صاف شفاف الیکشن کرانا ہماری ذمہ داری ہے جو ہمیں ہر حال میں پوری کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لیے عملے کی تربیت انتہائی ضروری ہے تاکہ انتخابی عمل کو بہتر انداز میں مکمل کیا جا سکے
