سرگودہا (بیوروچیف)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر فاروق کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا جس میں بعض پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی پر اے ڈی سی جی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سرزنش کی اور کہا کہ آئندہ کارکردگی نہ دکھانے والے مجسٹریٹس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو معاشی ریلیف کی فراہمی میں غفلت برتنے والوں کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی زمہ داریوں کا ادراک کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل کا مزید کہنا تھا کہ صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے مجسٹریٹس چھاپہ مار کاروائیاں بڑھائیں اور مارکیٹوں و بازاروں میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ شاپنگ مالز، مارکیٹوں ، بازاروں ، دکانوں اور ریڑھیوں پر نرخ نامے نمایاں جگہوں پر ہر صورت آویزاں کروائے جائیں۔
