27

بااثر افراد کا سرکاری اراضی پرقبضہ

جڑانوالہ(نامہ نگار)بااثر افراد نے محکمہ جنگلات کی کروڑوں مالیت کی سرکاری اراضی پر مبینہ قبضہ جما لیا،ڈپٹی کمشنر فیصل سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گاں چک نمبر 193 ر-ب میں تحصیل انتظامیہ کی مبینہ چشم پوشی کے باعث بااثر افراد نے محکمہ جنگلات کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پر مبینہ طور پر قبضہ جما لیا ہے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کے مطابق قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کو نشاندہی کی گئی مگر تحصیل انتظامیہ تاحال ابھی تک سرکاری اراضی واگزار نہیں کروا سکی ہے ذرائع کے مطابق جڑانوالہ و گردونواح میں درجنوں مقامات پر موجود سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا نے پنجے گاڑ رکھے ہیں ماضی میں اراضی واگزار کروانے کیلئے گرینڈ آپریشن بھی کئے گئے مگر مثبت نتائج حاصل نہ ہو سکے اور سرکاری اراضی کو واگزار نہ کروایا جا سکا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قبضہ مافیا کے اثرورسوخ اور مزاحمت کے ڈر سے سرکاری افسر بھی آپریشن کرنے سے مبینہ طور پر صاف انکاری ہیں ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے استدعا کی ہے کہ چک نمبر 193 ر-ب میں محکمہ جنگلات کی قیمتی اراضی کو واگزار کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں