38

باراتیوں سے بھری مسافر ویگن نہر میں جا گری ، خواتین بچوں سمیت 10شدیدزخمی

کمالیہ(نامہ نگار) پنجاب کے شہر کمالیہ میں باراتیوں سے بھری مسافر ویگن بے قابو ہو کر نہر میں گرنے سے خواتین بچوں سمیت 10 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق باراتیوں سے بھری ایک مسافر ویگن کمالیہ بائی پاس کے نزدیک بے قابو ہو کر واہگی راجباہ میں گر گئی جس سے 10 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعثپیش آیا اورتھانہ صدر پولیس کمالیہ نے تفتیش کا ا?غاز کردیا ہے۔مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ اس افسوسناک حادثے میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ حادثے کے مجموعی زخمیوں میں سے 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ پہنچا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں