کمالیہ(نامہ نگار) نومنتخب صدر کمالیہ بار ایسوسی ایشن مہر فتح شیر بگھیلا ایڈوکیٹ کی سابق ایم این اے مسلم لیگ ن چوہدری اسدالرحمان کی رہائش گاہ پر آمد۔ کمالیہ بار ایسوسی ایشن کے صدر مہر فتح شیر بگھیلا ایڈوکیٹ کی قیادت میں وفد کا شاندار استقبال، ہار پہنائے گئے مٹھائی کھلائی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم این چوہدری اسد الرحمٰن نے کہا کہ ہمیں یقین ہے صدر بار ایسوسی ایشن کمالیہ مہر فتح شیر بگھیلا وکلاء کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور وکلاء کے مابین اتفاق اور بھائی چارے کی فضا قائم کریں گے۔
25