گوجرہ(نامہ نگار)بار ایسوسی ایشن گوجرہ کے انتخابات میں اتحاد گروپ کے محمد توقیراشرف خان ایڈووکیٹ نے میدان مار لیا۔واضح رہے کہ 14جنوری کو بار ایسو سی ایشن کے ہونے والے انتخابات میں الائیڈ گروپ نے الیکشن بورڈپر عدم اعتماد کر تے ہو ئے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیاتھا اور پنجاب بار کونسل سے رجوع کیا جنہوں نے انتخابات ملتوی کر کے دوبارہ انتخاب کیلئے25جنوری تاریخ مقررکی جس پر پنجاب بار کونسل کی نگرانی میںالیکشن ہوئے جس میں اتحاد گروپ کے صدارتی امیدوار توقیراشرف خان ایڈووکیٹ 221ووٹ لے کر صدرمنتخب ہو گئے ان کے مدمقابل وقاص خان مہوٹہ نے 106ووٹ حاصل کئے جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر علی رضا مہالہ211 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل جنید شفیق نے114ووٹ حاصل کئے ۔نائب صدرمحمد عارف یعقوب ایڈووکیٹ188 ووٹ حاصل کئے ان کے مدمقابل رانا محمد شاہدنے134 ووٹ لئے ، جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پرسید ایاز اکرم ایڈووکیٹ ایڈووکیٹ199ووٹ اوران کے مدمقابل احسن مقصودبٹ نے 125ووٹ اور فنانس سیکرٹری کے امیدوار رانا محمد افضل نے 210ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل توصیف چنگیزی نے 117ووٹ حاصل کئے۔الیکشن کارزلٹ آنے پران کے حامیوں نے مٹھائیاں تقسیم کر تے ہو ئے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالا آتش بازی کی اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری رہا۔
