36

باشعور عوام نے PTiکی منفی سیاست کو مسترد کردیا

فیصل آباد ( پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ اور سرگرم کارکن محمد اسماعیل غوری نے کہا ہے کہ ملک کے باشعور عوام نے پی ٹی آئی کی منفی اور انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے پوری قوم کا وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے مستحق افراد میں مفت آٹا کی تقسیم کا عمل وزیراعظم پاکستان کی عوام دوستی کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں ملک میں گھیراؤ جلاؤ کی پالیسی کے بعد عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے حکومت عوامی فلاح و بہبود اور ملکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا مشن جاری رکھے گی جب بھی الیکشن ہوئے مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں