23

باشعور ڈرائیور ٹریفک قوانین کی پاسداری کا خیال رکھتے ہیں

ساہیوال(بیوروچیف) ٹریفک ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کے بیج نمبر 66 کی اختتامی تقریب پولیس لائن ساہیوال میں منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال ریاض احمد نے طلبہ کو مبارکباد دی اور انہیں ٹریفک قوانین و روڈسیفٹی کے متعلق خصوصی بریفنگ دی۔اس موقع پر انہوں طلباء کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ باشعور ڈرائیور روڈ پر ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اچھی شہری ہونے کا ثبوت دیتا ہیاور ہمارے ادراہ سے تربیت یافتہ ڈرائیور ٹریفک رولزپر عملدرآمد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ روڈ سیفٹی کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے روڈز پراپنی اور دوسرے لوگوں کی جان حفاظت کرتا ہے۔انہوں نے مزیدیہ کہاکہ ٹریفک ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کیقیام کا مقصدسڑکوں پر باشعور اور ٹریفک قوانین کے متعلق علم رکھنے والے ماہر ڈرائیورز کی کمی کو پورا کرناہے تاکہ سڑکوں پرہونے والے حادثات کی شرح میں لائی جاسکے۔اس موقع پر انہوں نے بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے طلباء کو ٹریننگ دینے پرانچارج ٹریفک ڈرائیونگ ٹریننگ سکول حماد احمد بھلراورسٹاف کی حوصلہ افزائی کی اور شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں