فیصل آباد(پ ر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیا ں ضیاء الرحمان نے کہاہے کہ معززعدالت نے سائفرکیس میں ملک دشمن سوچ کوانجام کابتادیا، سائفرکیس میں عمران خان اورشاہ محمودقریشی کوسزاکے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملک کی نظریاتی اساس ومفادکے خلاف ہرسوچ کا انجام قید بامشقت کے سوا کچھ نہیں ہے۔ملکی مفادات کیخلاف سازش کرنیوالوں کی دس سال سزا بہت کم ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارا موقف واضح ہے کہ یہ ملک ہماری ریڈ لائن ہے،جو ملکی مفادات کے خلاف کھیلنے کی کوشش کرے گا،اس کے ساتھ یہی سلوک ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی نے سائفر کے نام پرجو سیاست کھیلی وہ ملکی مفادات کیخلاف تھی،جو بھی پاکستان کے مفادات کیخلاف کھڑا ہوگا،اس کیلئے 10سال کی سزا بہت ہی کم ہے،انہیں ہرچیزکیساتھ کھیلنے کی عادت پڑگئی تھی،
