21

باوا چک سیم نہر سے نعش برآمد’ نوجوان نے خود کشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے تنگ آ کر نوجوان کی خودکشی کر لی’ بتایا جاتا ہے کہ لاثانی کالونی کے رہائشی 26 سالہ رضا ولد نادر جو کہ سول ہسپتال کا ملازم تھا کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر خود کو گولی مار کر لہولہان کر لیا، اہل خانہ فائر کی آواز سن کر کمرہ میں پہنچے تو وہ خون میں لت پت پڑا تھا، جس کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کروا دیا گیا وہ جانبر نا ہوسکا۔ علاوہ ازیں تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ باوا چک سیم نہر سے ملنے والے نوجوان کی نعش کی شناخت نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ریسکیو1122 کو اطلاع ملی تھی کہ سرگودھا روڈ پر واقع باوا چک سیم نہر میں نوجوان کی نعش تیر رہی ہے، جس پر ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر 30 سالہ نامعلوم شخص کی نعش کو گندے نالے سے نکال کر تھانہ ملت ٹائون پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مساجد میں اعلانات کروانے کے باوجود نعش کی شناخت نہ ہو سکی جس پر پولیس نے نعش کو الائیڈ ہسپتال شعبہ پوسٹ مارٹم میں رکھوا کر متوفی کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں