فیصل آباد(پ ر)سابق مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر محمد ریاض چوہدری، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہا کہ باہمی محاذ آرائی اور جنگ و جدل کا سال بیت گیا وفاق اور پنجاب میں اہم سیاسی فیصلوں کا سال شروع ! عام انتخابات عمران نیایز کی کواہش پرنہیں ہوں گے،اکتوبر 2023سے آگے جا سکتے ہیں۔عوام پاکستان کو سال نو 2023کے موقع پر پیپلز پارٹی دلی مبارکبادپیش کرتی ہے ۔اللہ تعالی اس نئے سال کو ہمارے لیے امن و سلامتی ،معاشی ترقی عوامی خوشحالی سمیت معاشرتی خوشیوںکا باعث بنائے (آمین)۔2022میں کمر توڑ مہنگائی نے تنگ دست عوام کو بے حال کرکے رکھ دیاپی ڈی ایم اتحادی حکومت وطن عزیز کو ڈیفالٹ سے بچانے میںتو کامیاب رہی لیکن انتہائی گھمبیر معاشی صورتحال اختراعی حل کی متقاضی ہے۔ ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات سیاسی استحکام کی گارنٹی نہیں،تمام پارلیمانی جماعتوں کو نئے انتخابات سے قبل غیر مشروط مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ کے اندر عوامی حل کیلئے آنا ہوگا،زبانی کلامی دعووں سے غریب عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے۔
