لاہور(بیوروچیف)خود مختار پاسپورٹ اینڈ ویز ا اتھارٹی بنانے کیلئے آرڈیننس کا مسودہ تیار، اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن، سیکرٹری خزانہ، خارجہ، ایف آئی اے آئی ایس آئی اور آئی بی سے بھی تجاویز طلب ،وفاقی حکومت نے ایف آئی اے میں نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے قیام کے بعد اب پاکستان امیگریشن، پاسپورٹ اینڈ ویز ا اتھارٹی کے قیام کیلئے آرڈنینس کے اجرا کا مسودہ تیار لیا ہے وزارت داخلہ نے اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری خارجہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی ایس آئی اور جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل (ایس ٹو)انٹیلی جنس بیورو اسلام آباد سے تجاویز مانگ لی ہیں۔
