فیصل آباد ( پ ر) سابق ضلعی ناظم فیصل آباد اور معروف سیاسی شخصیت رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کرنے سے ملکی معیشت تباہ و برباد ہو جائے گی ا نڈ سٹری بند ہونے اور صنعتی و تجارتی سرگرمیاں بر ی طرح متاثر ہوں گی IMFکے کہنے پر بجلی ا و ر گیس کے ریٹ بڑھانا سراسر ظلم اور قوم کیساتھ زیادتی و ناانصافی ہے کاروبا ر ی طبقہ اور تاجرسمیت عام دکاندار بھی بجلی کے بل ادا نہ کر سکیں گے ا س ا قدام سے غریب صارفین کی چیخیں نکل جائیں گی کیونکہ ملک میں مہنگائی ‘ بے روزگاری پہلے ہی عر و ج پر ہے انڈسٹری دم توڑ رہی ہے محنت کش بیرو زگار ہو رہے ہیں بدترین مہنگائی کے با عث غریب عوام کی زندگی مشکل ہو چکی ہے۔
20