سمبڑیال(نامہ نگار)گائوں دھانانوالی میں موم بتی کے ذریعے آگ لگنے کے باعث ایک ہی گھر کے 2بچے جاں بحق جبکہ2خواتین جھلس کر زخمی ہو گئیں۔موم بتی سے گھر میں لگی آگ نے7سالہ اور6سالہ بچیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ سے جھلسنے والے دونوں بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ واقعہ میں ساس اور بہو شدید زخمی ہو گئیں۔ریسکیو1122عملہ نے جھلسنے والے افراد اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔
73