فیصل آباد( پ ر)فیسکو شعبہ تعلقات عامہ کی پریس ریلیز کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت ،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشن پرضروری مرمت کے کام کے باعث 08جنوری کوصبح نو سے سہ پہر تین بجے تک 132کے وی مرید والا گرڈسٹیشن کے کوٹلہ، لسوڑی، بنگلہ(حسین پور)، ماموں کانجن، دریا بل فیڈرصبح ساڑھے نو سے دوپہر اڑھائی بجے تک 132کے وی نیا لاہور گرڈسٹیشن کے پکاانا، نیالاہور ٹو، سعید آباد ٹو، ایچ اے آر ٹیکسٹائل ملز، شاہ پور، سعید آباد ون، نیا لاہور ون، گوجرہ موڑ، مختار ٹیکسٹائل ملز، پینسرہ فیڈر09جنوری کو صبح ساڑھے نو سے دوپہرڈیڑھ بجے تک 132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے پینسرہ روڈ، رمضان شہید، گوہر انڈسٹریل ملز، مونگی روڈ، ٹوبہ روڈ، پیر ے وال، بشیرا باد روڈ، حمزہ بورڈ فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔
