فیصل آباد ( پ ر) ملک بھر کی تاجر برادری نے صارفین پر مزید بجلی گرانے کی تیاریوں اور بجلی 5روپے 62پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کے مجوزہ فیصلہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اس ضمن انجمن تاجران کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ اور دیگر عہدیداروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ہے کہ پاکستان جسے ترقی پذیر ملک میں بجلی پہلے ہی بہت مہنگی ہے ایسی صورت حال میں صنعتی و تجارتی اور گھریلو صارفین کیلئے بھاری بلوں کی ادائیگی مشکل ہو چکی ہے مگر سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا کو بجلی 5روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی درخواست دینا ناقابل فہم ہے
