41

بجلی مہنگی ہونے سے انڈسٹری پر منفی اثرات مرتب ہوں گے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ضلعی ناظم رانا زاہد توصیف نے بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے اور فی یونٹ قیمت پانچ روپے 62پیسے مہنگی کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورت حال سے ایک طرف مہنگائی بے قابو ہو جائے گی تو دوسری طرف ملکی انڈسٹری بند ہونے کا شدید خطرہ ہے۔ صارفین میںمزید 50ارب کا بوجھ پڑے گا جبکہ موسم سرما میں پہلے ہی 12روپے فی یونٹ اضافہ کیا جا چکا ہے لہذا حکومت کو عوام کی پریشانی میں اضافہ سے احتراز کرنا ہو گا عوام کی قوت خرید اور بجلی ‘ گیس کے بل ادا کرنے کی سکت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے ‘ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان برپا ہے بجلی مہنگی ہونے سے پاکستانی صنعت کار غیر ملکی منڈیوں کا ہر گز مقابلہ نہیں کر سکتے جبکہ بجلی کے ریٹس مزید بڑھنے سے ملکی ایکسپورٹ بری طرح متاثر ہو گی۔ آئے روز بجلی کے نرخ بڑھانا کسی صورت مناسب نہیں۔ غریب عوام کو کیلئے بجلی بلوں کی ادائیگی مشکل ہی نہیں بلکہ ناقص ہو چکی ہے 8فروری کو الیکشن کے نتیجہ میں جو بھی حکومت آئے اس کی سستی بجلی کے پیداواری منصوبوں کی تکمیل پر توجہ دینا ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں