فیصل آباد(پ ر)چیئرمین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن اعجاز احمد ناگرہ نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود گردشی قرضے کا تقریباً چھ کھرب روپے تک بڑھ جانا حیران کن ہے۔ عوام کو بتایا گیا تھا کہ توانائی کی قیمت میں مسلسل اضافہ گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے کیا جارہا ہے مگر اس سے الٹ ہوا ہے۔اب گردشی قرضہ ملکی معیشت سے 5.4فیصد کے برابر ہوگیا ہے جس پر قابو نہ پایا گیا تو معیشت برف کی طرح پگھل سکتی ہے۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2023 تک گردشی قرضہ 5.725کھرب تک پہنچ چکا تھاجس میں پاور سیکٹر کاقرضہ 2.703کھرب روپے تھا
