45

بجلی وگیس کی قیمت میں کیا جانیوالا اضافہ واپس لیا جائے

فیصل آباد(پ ر)انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے سینئر وائس چیئرمین اور المدینہ کمر شل مارکیٹ گنیش مل کے سرپرست اعلی مرزا طالب صدیق بیگ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میںماہ اکتوبر میں استعمال شدہ بجلی کی قیمت میں 4.30 روپے+ سیل ٹیکس فی یونٹ بڑھانے اور جنوری کے بل میں اسکی وصولی کے حکومتی فیصلے پر از خود نوٹس لیکرحکم امتناعی جاری کرے تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں دبے عوام کو ریلیف مل سکے مرزا طالب صدیق بیگ نے اوگرا کی جانب سے گیس کے انتہائی بھاری بل بھیجنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے نگران وزیراعظم بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیابصورت دیگر انکے خلاف عوامی نفرت بڑھے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں