36

بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا

فیصل آباد (پ ر) ملک بھر میں بجلی وگیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذ ہنی مریض بنا دیا ہے۔بجلی اور گیس کی بندش شہریوں کے لیے ایک تازیانہ بن گی ہے۔بجلی اور گیس کی بار بار لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دینا اور ان کے حل کے لیے بھر پور کوشش کرناحکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکمران عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدگی کا مظاہر ہ کریں۔ان خیالات کااظہار پی ۔ایس۔ ٹی کے سٹی صدر ( یوتھ ونگ ) مرزا علی حاکم نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوںنے عوام کے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی اورگیس کی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے گھریلو اور صنعتی صارفین شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ سردی بڑھتے ہی گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی ہے۔کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔محکمہ سوئی گیس کے عملہ نے گیس کنکشن کے لیے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔فیکٹریاں ، کارخانے بجلی وگیس کی بندش سے بند ہو چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے لاکھوں مزدور بیروزگار ہو رہے ہیں۔ یومیہ مزدوری کرنے والوں کے چولہے بند ہوگئے ہیں۔ عوام دہشت گردی ،مہنگائی اور لوٹ مار جیسے واقعات سے پہلے ہی پریشان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں