اسلام آباد (بیوروچیف)ایک سال کے دوران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لائن لاسز کا مجموعی خسارہ منظرعام پر آگیا۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں چوری اور لائن لاسز روکنے میں ناکام ہوگئیں۔ نیپرا نے مالی سال 2021-22 کے دوران 5 ارب 28 کروڑ یونٹ کے لائن لاسز کا انکشاف کر دیا۔رپورٹ کے مطابق تقسیم کار کمپنیاں اربوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی مہنگی بجلی صارفین تک بحفاظت پہنچا ہی نہیں رہیں۔ ڈسکوز کی نا اہلی شہریوں کی جیبوں اور قومی خزانے پر اضافی بوجھ بننے لگی۔دستاویز کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 2 ارب 66 کروڑ یونٹ بجلی ضائع یا چوری ہوئی جبکہ لیسکو میں 32 کروڑ یونٹ حیسکو میں 48 کروڑ ، سیپکو میں 78 کروڑ یونٹ کا نقصان ہوا۔تقسیم کار کمپنیوں میں کہیں 37 فیصد، کہیں 35 تو کہیں 28 فیصد تک بجلی میٹرز کے ذریعے صارفین تک نہ پہنچ سکی۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 122 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
43