51

بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف قانون متحرک

گوجرہ(نامہ نگار) ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر نے والے کے خلاف قانون متحرک ہو گیا ۔معلوم ہواہے کہ فیسکوٹاسک فورس نے چک نمبر344ج ب کے غلام مصطفیٰ کے بجلی میٹرکو چیک کیا تو وہ ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کا مرتکب پایا گیا جس پر اہلکاروں نے اس کابجلی میٹر اتارکر اپنی تحویل میں لے لیا صدر پولیس گوجرہ نے ایس ڈی او واپڈاعلی عدنان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں