21

بجلی ‘ ڈالر کے نرخوں میں اضافہ ‘ خام مال کی قلت پاور لومز انڈسٹری تباہ ہو گئی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بجلی اور ڈالر کی قدر میں اضافے اور خام مال مہنگا ہونے کے با عث فیصل آبادکی پاور لومز انڈسٹری تباہ ہو گئی ہے۔ بجلی، گیس ،پٹرول کے بعد حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹریز پر ایک اور بم گراتے ہوئے سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ17فیصد سے بڑھا کر 18فیصد کر دیا ہے جبکہ زیرو ریٹیڈ اور سبسڈ ی بھی ختم کر دی ہے جوکہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔اگر حکومت نے اپنے فیصلے واپس نہ لئے اور زیرو ریٹیڈ بحال نہ کیا تو فیصل آباد کی تمام پاور لومز انڈسٹریز بند کر دی جائیں گی اور لاکھوں مزدوروں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن اعجاز احمد ناگرہ نے غزلان ویونگ جڑانوالہ روڈ پر ایسوسی ایشن کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ انڈسٹریز پہلے ہی لاتعداد مسائل کا شکار تھی جس کی وجہ سے انڈسٹریز تیز رفتاری سے بند ہوتی جارہی ہے ۔حکومت کی ناقص پالیسیوں اور جارحانہ اقدامات سے ایک طرف معیشت تباہ ہوتی جارہی ہے تو دوسری طرف ملک بھر میںبے روزگاری کے طوفان برپا ہیں ۔انہوںنے کہا کہ انڈسٹریز جس تیزی سے بند ہو رہی ہے اسکا ملک کو ناقابل تلافی نقصانات اٹھانے پڑیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں