فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد سمیت ملک بھر میں بجلی کے بدترین بریک ڈائون سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، فیصل آباد میں متعدد فرنٹ ڈیسک پر کام بند’ مقامی اخبارات شائع نہ ہو سکے، موبائل فون چارج کرنا بھی ناممکن ہو گیا، لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے جس سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیل کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں کی طرح بجلی بند رہی جس سے فیصل آباد بھر کے متعدد تھانوں کے فرنٹ ڈیسک کا کمپیوٹر سسٹم بند ہو گیا نتیجتاً تھانوں میں آنیوالے سائلین کی درخواستیں تک موصول نہ ہوسکی جس سے محکمہ پولیس کی حکمت عملی کا پول کھل گیا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ محکمہ کے اعلیٰ افسران اپنے دفاتر میں بیٹھ کر بغیر فیلڈ ورک کے منصوبہ بندی کردیتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس کے بجٹ میں تھانوں کا بجٹ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے تھانوں کے تمام تر انتظامات ایس ایچ او اور محرر کو چلانا پڑتے ہیں اس طرح تھانوں میں ٹائوٹ مافیا کی انٹری کی راہیں کھل جاتی ہیں اور ٹائوٹ مافیا کی مداخلت سے علاقہ میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے۔ عوام نے محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران سے التماس کی ہے کہ جرائم پر کنٹرول کرنے کیلئے ضروری ہے کہ تھانوں کا ماہانہ بجٹ مقرر کیا جائے اور پولیس اہلکاروں کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ ٹائوٹ مافیا کی تھانوں سے گرفت کم ہو اور پولیس اہلکار جرائم پر قابو پانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں، بجلی کے بدترین بریک ڈائون کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، لوگوں کے لیے موبائل فون چارج کرنا بھی ناممکن بن گیا، مقامی اخبارات شائع نہ ہوئے اور لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے’ بجلی کے بدترین بریک ڈائون پر لوگوں کو شدید پریشانی سے دوچار ہونا پڑا۔
34