30

بجلی کی بچت ہر فرد کی ذمہ داری ہے’ محمد اسلم بھلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انرجی ایفی شنسی اور انرجی مینجمنٹ کے موضوع پر ایک معلوماتی ورکشاپ ہوئی جس میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر بجلی کے ضیاع کو روکنے کیلئے انرجی آڈٹ پر زور دیا گیا۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نائب صدر حاجی محمد اسلم بھلی نے کہا کہ بجلی کی بچت ہر شخص کی ذمہ داری ہے کیونکہ اس طرح نہ صرف ہم اپنے بجلی کے بل کو کم کر سکتے ہیں بلکہ ملکی وسائل پر بھی دبائو کو کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے موجودہ حالات میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی طرف سے اس آگاہی سیشن کے بروقت اقدام کو سراہا اور کہا کہ ایسے معلوماتی سیمینار میں زیادہ سے زیادہ ممبروں کو شرکت کی دعوت دی جانی چاہیے۔ آر اینڈ ڈی کے چیئرمین انجینئر احمد حسن نے کہا کہ بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کو کم کرنے کیلئے بجلی کے ذمہ دار انہ استعمال کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے صنعتی ، تجارتی اور کمرشل اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر اپنا انرجی آڈٹ کرانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں