23

بجلی کی قیمتوں میں کیا جانیوالا اضافہ واپس لیا جائے

فیصل آباد (پ ر) انجمن تاجران منٹگمری بازار رجسٹرڈ کے صدر اور سپریم انجمن تاجران امین بٹ گروپ کے وائس چیئرمین حافظ طاہر جمیل میاں نے بجلی کی قیمت میں چار روپے بارہ پیسے فی یونٹ کے ظالمانہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے اس عوام دشمن فیصلے کو واپس لیا جائے۔ حکومت نے مہنگائی کی ستائی عوام پر یکی بم گرا کر لوگوں کا معاشی قتل کیا ہے۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کا اضافہ سراسر ظلم کی انتہا ہے۔نگران حکومت سابق حکومت سابقہ حکومت کا تسلسل ہے ثابت ہوئی ہے جس نے آ ئی ایم ایف سے قرضوں کے حصول کے لئے عوام کو مہنگائی ، بیروزگاری کی چکی میں پس کر رکھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں