فیصل آباد(پ ر) سابق سیکر ٹری فنانس انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی ملک مجدد سلیمان نے نیپرا کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں 3.70 روپے فی یونٹ اضافہ اور گیس کے نرخ 137 فیصد بڑھانے کی درخواست پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں پہلے ہی ہوشربا اضافہ کیا جاچکا ہے اب ایک بار پھر بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے مزدور اور سفید پوش عوام متاثر ہوگی۔
