فیصل آباد(پ ر) انجمن تاجران ناظم آباد نوشاہی چوک کے سرپرست اعلیٰ رانا اشفاق بابر’ چیئرمین میاں ابوبکر’ صدر رانا عبداﷲ’ جنرل سیکرٹری مہر محمد نعیم ‘ سینئر نائب صدر رانا حامد’ فنانس سیکرٹری محمد عظیم الشان ودیگر عہدیداروں نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کے باعث نہ صرف ملکی معیشت متاثر ہو گی بلکہ عام گھریلو صارف کیلئے بھاری بلوں کی ادائیگی مشکل ہو چکی ہے۔مہنگائی’ غربت’ بیروزگاری عام ہو چکی ہے۔ اسوقت ملکی مسائل میں قدرے اضافہ ہو چکا ہے، ملک کا تاجروصنعتکار اس وقت جس قدر پریشان ہے نگران وزیر اعظم، وزیر خزانہ اور ملک کے پالیسی میکروں کو اس کیلئے سنجیدگی سے توجہ دینا ہوگی ۔ملک میں نہ بجلی ہے نہ گیس ‘ بجلی کے پیداواری پلانٹس بند پڑے ہیں عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے ایسی سنگین ملکی اور سیاسی صورت حال میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کی یہ ذمہ داری ہے کہ خدارا ملک و قوم کیلئے سوچیں، ملکی انڈسٹری بند ہو رہی ہے۔پیداواری لاگت بڑھ جانے سے تمام اشیاء مہنگی ہو چکی ہیں۔ غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو گیس اور بجلی میسر نہیں مگر اس کے باوجود لوگوں کو بھاری بل موصول ہو رہے ہیں۔ قوم کو آئی ایم ایف کا بھکاری بنا دیا جب تک تمام سیاسی جماعتیںقوم کو درپیش اہم مسائل اور ملکی ترقی کے لئے مل بیٹھ کر حکمت عملی طے نہیں کریں گی، اُس وقت تک پاکستان ترقی کی جانب گامزن نہیں ہو سکتا۔
