30

بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم کرنے پر کام شروع

اسلام آباد(بیوروچیف)آئی ایم ایف کے پیشگی اقدامات پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم کرنے پر کام شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق مارچ میں بجلی کے بل اضافی سرچارج کے ساتھ موصول ہوں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ میں موصول بجلی بلوں میں اضافی سرچارج 3روپے 21 پیسے فی یونٹ سے 18روپے تک ہوگا۔ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت جون تک بجلی کی قیمت فی یونٹ23 روپے 39 پیسے کردی جائے گی۔فوری طور پر بجلی کے بلوں میں 3 روپے 39 یونٹ سرچارج وصولی کی منظوری دے دی گئی ہے ۔بجلی کے بلوں پر سرچارج گردشی قرض پر سود کی ادائیگی کی مد میں استعمال ہوگا۔سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال پر فروری، مارچ کے بلوں میں وصولی ہو گی۔سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں3 روپے21 پیسے فی یونٹ کے حساب سے وصولی ہوگی۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ٹیرف اپریل میں کم ہوکر69 پیسے رہ جائیگا۔ذرائع کے مطابق جو ن اور جو لائی میں یہ سرچارج بڑھ کر ایک روپے64پیسے ہو جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں