منڈی صادق گنج (نامہ نگار) ٹرانسفارمر کی درست جگہ تنصیب کا مطالبہ ، منڈی صادق گنج کے نواحی گاں موضع گولو والا میں بجلی کی سپلائی کے لئے نئے نصب ہونے والی لائن پر لگائے جانے ٹرانسفارمر کی درست جگہ پر تنصیب کے لئے اہل دیہہ نے چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان سے مطالبہ کیا ہے محمد افضل آس محمد محمد شاہد محمد یوسف رستم علی ظہور احمد منظور احمد اللہ یار محمد عنصر محمد احمد محمد اکرم محمد آصف شہزاد احمد محمد عمران اور محمد اعظم سمیت دیگر لوگوں کا کہنا ہے سروے ٹیم فرضی سروے کے مطابق پول نمبر 6 پر ٹرانسفارمر نصب کرنا چاہتی ہے وہاں صرف ایک کنکشن ہے جبکہ اگر یہی ٹرانسفارمر پول نمبر 2 پر لگایا جائے تو 15 سے 20 گھریلو اور زرعی کنکشن لگ سکتے ہیں لہذا عوامی اور محکمانہ مفاد کی خاطر ٹرانسفارمر پول نمبر 2 پر لگوایا جائے۔
24