فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غلام محمد آباد کے علاقہ بابا قائم سائیں دربار کے قریب مبینہ طور پر ٹرانسفارمر چوری کرنے کی غرض سے آنے والا نوجوان کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے متوفی کی نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب 30 سالہ نامعلوم شخص بابا قائم سائیں دربار کے قریب بجلی کے پول پر چڑھ کر مبینہ طور پر ٹرانسفارمر چوری کرنے کیلئے تاریں کاٹ رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو اس کی نعش ٹرانسفارمر کے ساتھ لٹک رہی تھی اور بری طرح جل چکا تھا جس پر پولیس نے مذکورہ نامعلوم شخص کی نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے شناخت نہ ہونے پر متوفی اور اس کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔
38