ساہیوال (بیوروچیف) بدقماش لیبارٹری اٹینڈنٹ نے پہلی جماعت کے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اہل علاقہ کے احتجاج پر وائس پرنسپل سکول چھوڑ کر بھاگ نکلا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گیی۔ مجاہد نامی ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی پر مطاہرین منتشر ہو گیے۔ افسوسناک واقعہ سرکاری تعلیمی ادارے قائد میں پیش آیا۔ ٹیچرز کی ٹریننگ کے ادارے قائد کے زیر انتطام سکول میں بدقماش ایل۔ اے مجاہد نے پہلی کلاس کے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ درجہ چہارم کے ملازم کو غیر قانونی طور پر کلاس پڑھانے پر لگایا ہوا تھا۔ پرنسپل میڈم سمیعہ اور وائس پرنسپل امجد نے بوجوہ ڈھیل دے رکھی ہے۔ سرکاری ادارے بدنظمی کی مثال بن چکا ہے۔ ایل۔اے مجاہد اپنے افسروں کی آشیرباد سے سکول میں غیرقانونی طور پر پڑھا رہا تھا جس نے موقعہ پاتے ہی پہلی جماعت کے طالبعلم کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچے کے والدین اور مشتعل شہریوں نے سرکاری ادارے کا گھیراؤ کر لیا۔ وائس پرنسپل امجد صورتحال کو بگڑتے دیکھ کر راہ فرار اختیار کر گیا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ مبینہ ملزم پچھلی جانب سے دیوار کود کر فرار ہوگیا۔ ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔
24