اسلام آباد(بیوروچیف)وزیرِ اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اور فوری اقدامات کر رہی ہے،موجودہ حکومت کو سیلاب جیسی قدرتی آفت کا مقابلہ کرنا پڑا ۔پاکستان کوموسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کا سامنا ہے،موجودہ حکومت کو گزشتہ حکومت کی بدانتظامی کا بھی سامنا ہے ،غیر ضروری درآمدات میں کمی اور بر آمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،تمام مشکلات کے باوجود حکومت شبانہ روز محنت سے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کوشاں ہے،ان خیالا ت اظہار وزیرِاعظم محمد شہباز شریف معروف بین الاقوامی مالیاتی فرم روتھ چائلڈ اینڈ کمپنی(Rothschild and Co )کے وفد سے ملاقات دوران کیا۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے معروف بین الاقوامی مالیاتی فرم روتھ چائلڈ اینڈ کمپنی(Rothschild and Co) کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔وفد کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اور فوری اقدامات کر رہی ہے. انہوں نے مزید کہا غیر ضروری درآمدات میں کمی اور بر آمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے. وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کا بھی سامنا ہے۔وفد نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو مستحکم کہتے ہوئے پاکستان کی با صلاحیت افرادی قوت کو اسکی اصل طاقت قرار دیا. وفد نے مزید کہا کہ پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج خطے کی بہتر کارکردگی کی حامل اسٹاک ایکچینجز میں سے ایک ہے. مزید برآں وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حالیہ دنوں میں بین الاقوامی سطح پر مؤثر انداز میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کے بارے آگاہی پیدا کی ; پاکستان کی معیشت کیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات اسے مثبت سمت کی طرف گامزن کر رہے ہیں۔ملاقات میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
26