41

برآمدی شعبے کی سبسڈی فوری ختم ہونے کا امکان

اسلام آباد(بیوروچیف)عالمی مالیاتی اد ا ر ے آئی ایم ایف سے تکنیکی مذاکرات میں حکو مت نے ترقیاتی بجٹ اور جاری اخراجات کم کر نے کی حامی بھرلی۔ رپورٹ کے مطابق برآمدی شعبے کی سبسڈی فوری ختم ہونے کا امکان ہے ، طے پایا کہ ایکسپورٹرز کو سبسڈی دینے میں صو بے آزاد ہوں گے ، بات اب پالیسی سطح کے مذ ا کرات شروع کرنے تک پہنچ گئی ہے ۔پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان تکنیکی مذاکرات کا ایک اور دور مکمل ہوگیا۔ مہمان وفد کی شرائط و مطالبات کے ساتھ ایف بی آر کی تجاویز بھی سامنے آگئیں۔حکام وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس یا لیوی کی شرح سے متعلق حتمی فیصلہ تاحال نہ ہوسکا،مذاکرات کے دوران حکومت نے ترقیاتی بجٹ اور جاری اخراجات میں کٹوتی پر آمادگی ظاہر کردی،آئی ایم ایف سے مذاکرات میں اتفاق کیا گیا کہ صوبے اپنے طور پر برآمدی شعبے کو سبسڈی فراہم کرنے میں آزاد ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں